پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں عباس عراقچی سے اہم ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر موجود ہیں، جہاں وہ اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

latest urdu news

ایرانی حکام کے مطابق تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، مغربی ایشیا میں امن و استحکام، سکیورٹی چیلنجز اور امریکا و ایران کے درمیان جاری تناؤ میں کمی لانے کے لیے سفارتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات اور سفارتی رابطوں کو مؤثر بنانا ضروری ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی تعاون، علاقائی استحکام اور سکیورٹی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہے تو ایران بھی طویل مقابلے کے لیے تیار ہے: عباس عراقچی

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک روز قبل تہران پہنچے تھے جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔ اس دورے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں۔ انہوں نے ایرانی قیادت اور دیگر اہم شخصیات سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں خطے کی بدلتی صورتحال اور امریکا ایران تنازع کے ممکنہ حل سے متعلق مختلف تجاویز اور اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter