موٹروے توڑنا آسان فیصلہ نہیں، شہریوں کی جان و مال زیادہ اہم ہے: عبدالعلیم خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے موٹروے کو نقصان پہنچانا ایک مشکل مگر ناگزیر فیصلہ ہے، کیونکہ حکومت کے نزدیک شہریوں کی جان و مال ہر قیمت پر مقدم ہے۔

ملتان میں جلالپور پیر والا کے دورے کے دوران عبدالعلیم خان نے موٹر وے ایم 5 کو پہنچنے والے نقصان اور اس کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے شہر کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں، اور اس وقت موٹروے کے دونوں طرف تقریباً 20 کلومیٹر تک پانی پھیلا ہوا ہے۔

latest urdu news

عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، این ایچ اے (نیشنل ہائی وے اتھارٹی) اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ان کے ہمراہ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر صوبائی وزراء نے بھی حالات کا جائزہ لیا۔

جلال پور پیر والا: سیلابی صورتحال سنگین، موٹروے ایم 5 بند

مشترکہ اجلاس کے دوران این ایچ اے، آبپاشی اور واٹر سروسز کے اداروں نے موٹروے پر شگاف ڈالنے سمیت دیگر ممکنہ اقدامات پر بریفنگ دی۔ اعلامیے کے مطابق صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے ایک ٹیکنیکل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، جس میں نیسپاک، آبپاشی اور دیگر ماہر ادارے شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، چاہے وہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، کیونکہ انسانی زندگی اور آبادیاں بنیادی ترجیح ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter