کک بیکس اسکینڈل: پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف کیس میں بڑی ریکوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف کیس میں بڑی ریکوری کرکے رقم حکومت کے حوالے کردی۔

نیب نے کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس میں بڑی ریکوری کرکے رقم پنجاب حکومت کے حوالے کر دی۔

latest urdu news

ترجمان نیب لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریکوری سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی۔

ڈپٹی چیئرمین نیب نے 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کیا، ایک کروڑ 72 لاکھ روپے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین میں وصول کیے گئے۔

ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی دولت کی برآمدگی نیب کی اولین ترجیح ہے، پارلیمانی نمائندگان و بزنس کمیونٹی کیلئے احتساب سہولت سیل قائم کیا گیا ہے، اے ایف سی کا دائرہ کار قومی اسمبلی، صوبائی پارلیمان کے بعد بیوروکریسی تک پھیلایا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter