پاکستان کی جانب سے عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا اعلان کردیا گیا ہے، کوریڈور بیلاروس، روس، قازقستان، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان پر مشتمل ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک روس معاشی، تجارتی دو طرفہ تعاون کے مفاہمت نامے دستخط ہوگئے، تقریب میں وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی نائب وزیراعظم شریک ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مفاہمت نامے میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔
دستاویز پر پاکستان کیجانب سے سیکرٹری وزارت مواصلات علی شیر محسود نے دستخط کیے، دفتر خارجہ کا یہ کہنا تھا کہ کوریڈور بیلاروس، روس، قازقستان، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان پر مشتمل ہوگا۔
دوسری جانب فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فوت ہونے والے مرد و خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والے فوری طور پر سمیں اپنے نام پر کروائیں، مقررہ مدت کے بعد تمام سمیں بند کردی جائیں گی۔