انتخابات میں شکست کے بعد وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

واشنگٹن، سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

latest urdu news

پینسلوینیا کے شہر لٹز میں ریلی سے خطاب کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2020 میں صدارتی انتخابات کے نتائج اور شکست قبول کو نہیں کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ہماری سرحد اس وقت سب سے زیادہ محفوظ تھی جب وہ اقتدار سے الگ ہو رہے تھے، ہم نے بہت اچھا کام کیا، ہمارے پاس بہت کچھ تھا لیکن آج ہر پولنگ بوتھ پر سینکڑوں وکلاء کھڑے ہیں۔

امریکا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جو بائیڈن کے مقابلے میں اپنی شکست اور انتخابات کے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا گیا تھا اور ان انتخابات کے حوالے سے سازشی نظریات کو فروغ دیا تھا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹر میگی ہیبرمین کی 2022 میں شائع ہونیوالی کتاب میں یہ رپورٹ کیا گیا کہ اُس وقت سابق صدر نے اپنے معاونین سے یہ کہا تھا کہ وہ وائٹ ہائوس نہیں چھوڑیں گے اور وائٹ ہاؤس میں رہ کر آنیوالے صدر جو بائیڈن کو ذمہ داریاں بھی سنبھالنے نہیں دیں گے۔

News Alert Urdu