گورنر کے پی پرچی پر آیا ہوا، دباؤ ڈالنے پر رونے لگتا، علی امین گنڈا پور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی پرچی پر آیا ہوا بندہ ہے، یہ سب بلاول بھٹو کے کہنے پر کررہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہم اختیارات عوام کو منتقل کر رہے ہیں، پورٹل کے ذریعے عوام شکایات درج کرا سکتے ہیں، پورٹل سے پتہ چلے گا کہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے کیا ہو رہا ہے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کس ادارے کے پاس کتنی شکایات موصول ہوئیں، پورٹل پر اپلوڈ ہونگی، پاکستانی عوام کو جب اختیارات ملیں گے تو مسائل حل ہونگے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی صرف اہمیت چاہتے ہیں، آئینی طور پر گورنر سیاسی بیانات دینے کا مجاز نہیں، ملک کی جمہوریت پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، یہ فارم 47 پر آئے ہوئے لوگ ہیں، ان کو گورنر بنا دیا، اس پر میں بھی پریشر ڈالتا ہوں تو رونے لگتا ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی پر میں نے اسلام آباد کا گورنر ہاؤس بند کر دیا ہے، یہ چاہتا ہے کہ پشاور میں گورنر ہاؤس بھی بند کر دوں، فیصل کنڈی کو گورنر ہاؤس راس نہیں آ رہا، ان کو میں کسی اینیکسی میں بھیجوں گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کے بندے آرام سے اچھے بھلے گورنر ہاؤس میں بیٹھے رہو، ٹک ٹاک بناتے رہو، ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور ایک گورنر ہاؤس کے پی میں بیٹھا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ افغان قونصلیٹ نے وضاحت جاری کر دی ہے، افغان سفیرکی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترانے میں میوزک تھا، اس لئے افغان سفارتکار کھڑے نہیں ہوئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter