کھاریاں، گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔
کھاریاں: گجرات پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ تھانہ سول لائن پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 1 کلو سے زائد ہیروئن، آدھا کلو چرس، 21 کلو گرام بھنگ، 10 لیٹر شراب، اور 30 بور پسٹل سمیت گولیاں برآمد کیں۔
ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی قیادت میں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "کرائم فری پنجاب” کے تحت جاری آپریشن میں تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او SI فواد سلیم اور ان کی پولیس ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں سے:
- احتشام ارشد ولد ارشد جاوید سے 235 گرام چرس،
- اسد اللہ بابر ولد بابر حسین، سکنہ ملک پور چوہدو سے 260 گرام چرس،
- خرم شہزاد عرف گولی ولد محمد صدیق، سکنہ محلہ چاہ بیری والا سے 1120 گرام آئس،
- عامر سجاد ولد غلام قادر، سکنہ محلہ چاہ بڈھے والا سے 21 کلو گرام بھنگ برآمد کی گئی۔
جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی میں ملزم محمد شعیب ولد برکت علی سے 30 بور پسٹل اور 6 گولیاں اور ملزم عقیل حسین ولد وکیل، سکنہ بنگلہ منڈی گجرات سے 30 بور پسٹل کا میگزین اور 5 گولیاں برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔