زخمی حالت میں ریسکیو کی جانے والی مادہ تیندوے کو 4 گولیاں لگنے کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر، شدید زخمی حالت میں ریسکیو کی جانے والی مادہ تیندوے کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر کی درخواست کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف ٹیم نے مادہ تیندوے کو ریسکیو کیا تھا جس کے بعد ایکسرے رپورٹ میں مادہ تیندوے کو 4 گولیاں لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔

latest urdu news

تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ آزاد کشمیرسے زخمی حالت میں ریسکیو ہونے والی مادہ تیندوے کی حالت خراب ہونے لگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اب تک مادہ تیندوے کے جسم سے صرف 1 گولی نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں، 2 گولیاں تیندوے کی ریڑھ کی ہڈی اور 1 سینے کے قریب ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میرعلی میں میڈیکل ٹیکنیشنز نے ختنہ کے دوران شیر خوار بچے کا عضو تناسل کاٹ ڈالا، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے واقعے کا نوٹس لے کر 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر معراج وزیر کے مطابق میرعلی کے علاقہ خیسور علی خیل کا رہائشی وحید اللہ 20 دن پہلے نوزائیدہ بچے کو ختنے کی غرض سے میرعلی اسپتال لایا تھا۔

ڈاکٹر معراج وزیر کا کہنا ہے کہ 2 ٹیکنیشنز نے آپریشن تھیٹر میں شیر خوار بچے کے جسم کا انتہائی حساس حصہ کاٹ ڈالا جس کی اطلاع انہیں گزشتہ روز تب ملی جب بچے کے والد کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter