19
لاہور، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔
اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے مذاکرات کی ناکام مہم جاری ہے، بے بنیاد بے اصولی پاپولر سیاست ناکام ماڈل ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ نظام کو مخالفین کی گرفت کیلئے سست کرنا بڑی غلطی ہے، سیاسی سماجی ناانصافی تباہی لا رہی ہے
دوسری جانب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔