اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قیادت اکٹھی بیٹھے نہ بیٹھے، اراکین پارلیمنٹ تو اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت کیلئے اکٹھا ہونا پڑے گا، ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے؟

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پہلے بھی بات ہوئی تھی کہ ہم دو تہائی ہیں اور اپوزیشن ایک تہائی ہے، اپوزیشن کو بات کرنے کا زیادہ موقع ملا ہے، اپوزیشن اگر پارلیمنٹ میں نہیں بولے گی تو پھر کہاں بولے گی، اپوزیشن کو بات کرنی چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین سے کہا کہ جو حادثہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا، آپ میرے گھر آئیں، ہاؤس کی پروسیڈنگ اکیلی حکومت یا اپوزیشن نہیں چلاسکتی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter