اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ کی جانب سے علی وزیر کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے۔
اس سے پہلے انسداد دہشتگردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد سابق رکن اسمبلی نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یاد رہے کہ سابق ایم این اے علی وزیر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انکے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ہے۔
جج انسداد دہشتگری عدالت ارشد جاوید نے کیس کے متعلق سماعت کی، خلیل الرحمان قمر کے وکیل زین علی قریشی اور مدثر چوہدری نے دلائل دیے۔