پی آئی اے نے دوران پرواز ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے نے پرواز کے دوران فوٹوز یا ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد، قومی ائیرلائن ( پی آئی اے) کی جانب سے پرواز کے دوران موبائل پر فوٹوز یا ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

latest urdu news

پی آئی اے نے پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ابتدائی آغاز بھی کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ایسی تصاویر یا ویڈیو جو ہراسانی اور غیر اخلاقی حدود کے زمرے میں آتی ہو اس کو کیمرے میں محفوظ کرے گا اسکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے مراحل کی فوٹوگرافی پر سختی سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع پی آئی اے کے مطابق یہ پابندی مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز، فوٹوگرافی اور کسی بھی ہنگامی واقعات کو روکنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوٹوگرافی اور ویڈیوز بنانے پر لگائی گئی پابندی کے اعلانات پرواز کے دوران بھی کیے جائیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter