عمران خان کی رہائی کیلئے کتنا دباؤ؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیش کش کی گئی ہے نہ رہائی کے لیے کسی قسم کا کوئی دباؤ ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے تمام حربے ناکام ہوگئے۔

latest urdu news

سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی کوئی پیشکش حکومت کی جانب سے نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ ہے، اس متعلق پی ٹی آئی کے دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، نہ ہی میرا عدلیہ سے کوئی تعلق ہے اور نہ میں جوتشی ہوں کہ وقت سے پہلے بتا سکوں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے دعوے پی ٹی آئی والے خود ہی کرتے ہیں کہ عمران خان کو ہاؤس اریسٹ کرنے یا اڈیالہ جیل سے کہیں منتقل کرنے کی پیش کش کی گئی ہو۔

قومی ائرلائن کی پیرس کے لیے 4 سال بعد پہلی پرواز سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں کہ یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، اب ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزیر ہوا بازی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پروازیں فرانس کے بعد برطانیہ اور نارتھ امریکا تک بھی چلائیں گے، 19 یورپی شہروں تک پی آئی اے کی پروازیں چلائی جائیں گی۔

latest breaking news in urdu