216
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے، آپریشن کے دوران 14 جوان بھی شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرکے دہشتگردوں کےعزائم کو ناکام بنایا ہے، آپریشن کے دوران 21 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 10 جوان شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے مجرموں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق موسیٰ خیل میں دہشتگردوں نے بس کو روک کر معصوم شہریوں کو بدنیتی سے قتل کیا، دہشتگردوں کی ان کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے پرامن ماحول کو کسی طریقے سے خراب کرنا ہے۔