غیر مسلم طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر مسلم طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر مسلم طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر مسلم طلبہ کی اسکالر شپ کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائے گا۔

ڈی پی آئی ایلیمنٹری نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے غیرمسلم طلبہ کا ڈیٹا مانگ لیا ہے، ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو بجٹ دیا جائے گا۔

غیر مسلم بچوں کو انکی کارکردگی اور حاضری کی بنا پر منتخب کیا جائے گا، ہر تحصیل سے 5 بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
حکومت ِپنجاب کے احکامات کے بعد ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے اتھارٹیز کے سربراہان کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وفد کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کیساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، باہمی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ماضی کی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی معاملات کو زیر بحث لایا گیا ہے، جے یو آئی کیجانب سے خود تحریک چلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مزید تعاون بڑھانے کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter