ریاست کو فلسطین کے حق میں ہونے والے یکجہتی مارچ کو روکنے کا کوئی جواز نہیں، لیاقت بلوچ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کو فلسطین کے حق میں ہونے والے یکجہتی مارچ کو روکنے کا کوئی جواز حاصل نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے لیاقت بلوچ سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے آج اسلام آباد میں ہونے والے یکجہتی مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کا مارچ مکمل طور پر پرامن ہوگا، انہوں نے زور دیا کہ حکومت بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کر کے ملک کو عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کیلئے کوئی علاقہ ممنوع قرار نہ دیا جائے، انہوں نے کویت کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کو امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور عکاسی قرار دیا۔

یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے مجوزہ غزہ مارچ کے تناظر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں، ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز اور خار دار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter