ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں پاکستان کی سفیر مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

دوسری جانب ممتاز زہرہ بلوچ کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سینئر سفارت کار شفقت علی خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، اس متعلق گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شفقت علی خان ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات تھے، اس سے پہلے روس میں بطور سفیر پاکستان تعینات رہے اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

دوسری جانب سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں 26 نومبر سے متعلق کمیشن بنانے پر سمجھوتہ ہوسکتا ہے۔

اپنے بیان میں مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے عمران خان مذاکرات پر راضی ہوئے ہیں، سیاست دانوں کو ایسے مسئلوں کا سیاسی حل ہی نکالنا چاہیے۔

latest breaking news in urdu