ملتان، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو امریکہ کی سپورٹ حاصل ہے اور وہ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔
ملتان کے کچہری چوک پر غزہ مارچ سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین کے عوام عالمی طاقتوں کا زبردست مقابلہ کررہے ہیں، 20 تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں اور اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ امریکا کسی کا نہیں، امریکا سب کو استعمال کرکے پھینک دیتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کے سر پر امریکا کا ہاتھ ہے، وہ فلسطینوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔
دوسری جانب مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔