ٹیم زمبابوے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کرنے میں کامیاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمبابوے کی جانب سے افغانستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا گیا۔

زمبابوے نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوا، جہاں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں آمنے سامنے ہیں۔

latest urdu news

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے زمبابوے نے 586 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ یہ مجموعہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ شان ولیمز نے 154 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ کریگ ایرون نے 104 اور برائن بینٹ نے 110 رنز بنائے، جو میزبان ٹیم کے نمایاں بیٹر ثابت ہوئے۔

586 کے بڑے ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم دوسرے دن کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز ہی بنا سکی۔

اس سے قبل زمبابوے نے 2001 میں ہرارے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 167 اوورز میں 563 رنز بنا کر اپنا سب سے بڑا ٹیسٹ اسکور بنایا تھا۔ تاہم، افغانستان کے خلاف 586 رنز بنا کر اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ میچ زمبابوے کی ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوا ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ افغانستان اس بڑے ہدف کا کس طرح جواب دیتا ہے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter