سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش، 24 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 24 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی جیوانی کے علاقے میں کی گئی، جہاں ملزمان کو ایران جانے کے لیے سمندری راستہ استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

latest urdu news

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور ایران پہنچنے کے بعد وہ دیگر ممالک میں غیر قانونی سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی وزٹ ویزے کے ذریعے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام بنائی گئی۔ مشتبہ مسافروں محمد نفیس اور نبیل ادریس کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کے رویے مشکوک پائے گئے، جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایجنٹ محمد قاسم کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ جانا چاہتے تھے اور اس کے لیے 40 لاکھ روپے کی رقم طے کی گئی تھی۔

ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بیرون ملک جانے کی کوششوں میں ملوث ہونے والے افراد قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہ سکتے اور ایسے واقعات کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter