جمعہ, 25 اپریل , 2025

خیبر پختونخوا میں 5 دہشت گرد حملے، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور، خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع، پشاور اور کرک میں دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر 5 حملے کیے، جن میں 3 پولیس اہلکار اور ایک ایف سی گارڈ شہید ہو گئے، جبکہ2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرک میں دہشت گردوں نے تھانہ یعقوب شہید اور تھانہ حرم پر حملہ کیا، جس میں پولیس سب انسپکٹر اسلم نور شہید ہوئے، کرک میں سوئی گیس دفتر پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار شہید ہوا۔

پشاور میں تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ خزانہ کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے دوران پولیس اہلکار نذر علی شہید ہو گئے، تاہم، پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔

اب تک ہونے والے پانچ دہشت گرد حملوں میں 3 پولیس اہلکار اور ایک ایف سی گارڈ شہید ہو چکے ہیں، جبکہ2 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے بتایا کہ کرک میں 2تھانوں پر ہونے والے مسلح حملے ناکام بنا دیے گئے، دہشت گردوں نے تھانہ خرم اور تھانہ تخت نصرتی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا، عیسک خماری گیس فیلڈ پر ہونے والے حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہوا، جبکہ تخت نصرتی میں ایک سب انسپکٹر نے جام شہادت نوش کیا۔

ڈی پی او کے مطابق، دہشت گرد ایک سیکیورٹی گارڈ کو اغوا کر کے لے گئے تھے، جسے مقابلے کے بعد بازیاب کرا لیا گیا۔

عیسک خماری گیس فیلڈ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا گیا، تاہم وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے بہادری سے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور بڑے حملوں کو ناکام بنا دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور حملہ آوروں کو پسپا کر کے پہاڑوں کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter