9 مئی کیسز: مسرت جمشید اور جمشید اقبال کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور ، انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں سابق صوبائی وزیر مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملے اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات کی سماعت کی، جن میں مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ نامزد ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے اور تمام کیسز کی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔

بعدازاں، عدالت نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کر دی، واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter