لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرکچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کردی گئی ہے۔
مریم نواز کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا، کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشتگرد کی گرفتاری پر25 لاکھ روپے انعام مقررکیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر حملہ کردیا۔
کچے کے ڈاکوؤں نے اپنے حملے میں پولیس موبائلز کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 12 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ پر ڈاکوؤں کی جانب سے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلز کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں 12 اہلکار شہید جبکہ 8 شدیدزخمی ہوگئے۔
ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پارٹی کی گاڑی خراب ہونے پر ان پر گھیراؤ کرکے حملہ کیا گیا، حملے میں زخمیوں اور لاشوں کوقریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ڈاکوؤں کی جانب سے کیے جانے والے حملےمیں مزید اموات کا خدشہ ہے ۔