چیئرمین سینیٹ سرکاری دور ے پر روس پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ماسکو، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں، یہ دورہ روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

روس پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ کا استقبال روس پاکستان فرینڈشپ گروپ کے سربراہ شیزو ولادمیر نے کیا۔ اپنے قیام کے دوران یوسف رضا گیلانی روسی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

روانگی سے پہلے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی روابط نہایت مستحکم ہیں، اور وہ فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ولنٹینا میٹوینکو کی خصوصی دعوت پر روس آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر ولنٹینا میٹوینکو ماضی میں پاکستان کا دورہ کر کے پارلیمنٹ سے خطاب بھی کر چکی ہیں، جو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی گہرائی کا ثبوت ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter