صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے ہمیشہ ملکی ترقی کے خلاف کام کیا۔
لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات اور ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے خلاف کام کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں بہتری آرہی ہے، مہنگائی کم ہورہی ہے لیکن انکو چین نہیں آرہا، یہ خیبرپختونخوا کی عوام کیلئے کیا کررہے ہیں؟
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ دیکھ رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کام کررہی ہیں اس لیے یہاں لوگوں کو احتجاج میں دلچسپی نہیں، تحریک انصاف نے ماضی میں بھی پولیس اہلکاروں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، یہ پر امن احتجاج کریں تو کیوں کوئی انہیں روکے گا؟ یہ صرف فساد پھیلانے کیلئے آجاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ اس وقت سرکاری مشینری کہاں ہوتی ہے جب کے پی کے، میں کوئی گاڑی دریا میں گرجاتی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 مریضوں کے لیے رکھی گئی ہے یا فسادات کیلئے؟ خیبرپختونخوا اور کرک سے آئے بچوں کا علاج معالجہ مریم نواز کرا رہی ہیں، پختونخوا سے پنجاب آنیوالے مریضوں کو انکا گریبان پکڑنا چاہیے کہ ہمارے وسائل کا پیسہ ہم پر لگائیں۔