پختونخوا پولیس کو اسلحہ اور جدید گاڑیوں کی کمی کا سامنا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور، خیبرپختونخوا پولیس کو اسلحہ اور جدید گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے پولیس ٹارگٹ کلنگ واقعات کی روک تھام کے لئے سر جوڑ لیےگئے، حکومت کی جانب سے پولیس کے لئے پیشگی1 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

فنڈز سے بی 6 لیول کی محافظ گاڑیاں خریدی جائیں گی،دستاویز کے مطابق بی 6 لیول کی گاڑی خریدنے پر 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، مائن ریزسٹنٹ گاڑی کی خریداری پر 20 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

حکام کے مطابق امن وامان کیلئے پولیس کو جدید گاڑیوں کی ضرورت ہے ، جس کیلئے صوبائی کابینہ کی جانب سے 1 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات ہونیوالے 49ویں کامن کے پولیس افسران کی جانب سے ملاقات کی گئی ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعیناتی پر افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter