جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان ایٹمی قوت رکھتا ہے، اسرائیل حملہ نہیں کر سکتا، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک ایٹمی قوت کا حامل ہے، اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل پاکستان کیساتھ پنگا نہیں لے سکتا، اسرائیل سابق وزیراعظم عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔

latest urdu news

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اسرائیل کا ایجنڈا سابق وزیراعظم پورا کررہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 2014 میں سی پیک پر دستخط ہورہے تھے تو سابق وزیراعظم حملہ آور تھے، اب پھر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کردیا ہے، تانے بانے جوڑ لیں آپکو یہ واضح ہو جائے گا کہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، اب زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کو آہستہ آہستہ سب پتہ چل جائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 126 دن دھرنے کے بعد یہ آج پھر انتشاری سیاست کررہے ہیں، اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جارہا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے ڈی چوک دھرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اندازہ ہے کہ راستے بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی ہے جس پرمیں معذرت خواہ ہوں، ہر سیاسی جماعت کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو احتجاج کا حق ہے لیکن اس طریقے سے نہیں، ہر پاکستانی کو اظہار رائے کا حق ہے لیکن ان دنوں اجازت نہیں دیں گے، جس طریقے سے احتجاج کیا جارہا ہے، اسکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter