وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوے کی حقیقت بے نقاب کر دی ، مشیر اطلاعات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور، خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوے کی حقیقت بے نقاب کر دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بڑھنے اور ایف بی آر میں بدعنوانی کا اعتراف کیا ہے، جس سے حکومت کے دعوے عوام کے سامنے آشکار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان ہم آہنگی نظر نہیں آتی، حکومت کو دعووں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے اور ایف بی آر میں کرپشن کو روکنے میں حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا تھا، چینی، مرغی اور دالوں کی قیمتوں پر نظر رکھی جا رہی ہے، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن یہاں یہ بڑھ رہی ہیں، مڈل مین اپنے طور پر قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے ایف بی آر میں بدعنوانی کا بھی اعتراف کیا اور تاجروں سے درخواست کی کہ وہ رشوت نہ دیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے افراد کو فارغ کر رہے ہیں جو بدعنوانی میں ملوث ہیں، رشوت کا لین دین دونوں طرف سے ہوتا ہے، اگر ٹیکس نظام میں رشوت دینے والے ہیں تو لینے والے بھی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter