میر علی حملہ بھارتی پشت پناہی کا نتیجہ ، آئی ایس پی آر کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 19 مئی 2025 کو پیش آنیوالے افسوسناک واقعے کے پیچھے بھارت کی پشت پناہی یافتہ دہشتگرد تنظیم "فتنہ الخوارج” ملوث ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس واقعے کے بعد بعض عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور گمراہ کن دعوے کیے گئے جن کا مقصد ریاستی سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنا تھا، ان جھوٹے الزامات کو ایک منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیا گیا ہے جو ملک میں جاری انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کو متاثر کرنے کے لیے کی گئی۔

latest urdu news

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے فوری بعد شفاف تحقیقات شروع کی گئیں، جن کے ابتدائی نتائج سے واضح ہوا ہے کہ اس دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد بھارتی حمایت یافتہ گروہ نے کیا۔

ان دہشتگردوں نے شہری آبادی کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرتے ہوئے نہ صرف معصوم جانوں کو نشانہ بنایا بلکہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی سازش بھی کی۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ قوم اور مسلح افواج مل کر دہشتگردی کی لعنت کے خلاف پرعزم ہیں اور ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی، واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter