ہفتہ, 26 اپریل , 2025

میرا مقصد عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا خواب صرف اور صرف پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں سہولتیں اور بہتری لانا ہے۔

یہ بات انہوں نے فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکانِ صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں صوبے کے سیاسی معاملات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

اراکین اسمبلی نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کی کامیاب شروعات پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی عارف محمود گل نے کہا کہ مریم نواز حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی حکومت کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے، جبکہ "ستھرا پنجاب پروگرام” اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم شہروں اور دیہات دونوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنا رہا ہے۔

آغا علی حیدر نے کہا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم کے ذریعے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عوام کے دل جیت رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے گفتگو کے دوران کہا کہ قائد نواز شریف کی رہنمائی میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن رہی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے ان شاءاللہ پورے کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter