جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملک جب بھی ترقی کی معراج پر گیا، چھپے ہاتھوں نے نقصان پہنچایا، اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک جب بھی ترقی کی معراج پر گیا چھپے ہاتھوں نے نقصان پہنچایا۔

قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اخلاقی گراوٹ کا خاتمہ ضروری ہے، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت ہمارا مشن ہے۔

latest urdu news

اسحا ق ڈار کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، اب دہرے نظامِ تعلیم کو ختم کرنا ہوگا، تعلیمی ادارے موجود ہیں لیکن تربیت کی کمی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ہمیں نبی کریم ﷺ کا امتی بنایا ہے، علم ہی وہ روشنی ہے جو ہدایت کی راہ دکھاتی ہے، حضورﷺ نے فرمایا تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، خاتم الانبیاﷺ نے مسجد نبوی کو علم کا مرکز بنایا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دین اسلام مرد اور خواتین کی تعلیم کا حکم دیتا ہے، بیٹوں کوعلم کی دولت سے مالا مال کرنا انتہائی ضروری ہے، بیٹیوں کو تعلیم سے محروم کرنے والوں کیخلاف سخت قانون بنایا جانا چاہیے۔

مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ یکساں نظام تعلیم معاشرے کی ترقی کیلئے ضروری ہے، سوشل میڈیا نے نوجوانوں کو بداخلاق بنادیا ہے، سوشل میڈیا کو مثبت اندازمیں استعمال کیا جانا ضروری ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter