مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس مؤخر، عدالت نے دوبارہ دلائل طلب کر لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف دائر 10 ارب روپے کے ہرجانے کے مقدمے کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کے دوران دونوں رہنماؤں کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فریقین سے دوبارہ دلائل طلب کر لیے۔

ابتدائی طور پر اس مقدمے میں دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، تاہم جج کی تبدیلی کے بعد کارروائی کو دوبارہ شروع کرنا ضروری قرار دیا گیا، عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ 26 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید پر سکھر تا ملتان موٹروے منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگانے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے 10 ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا، ان کا مؤقف ہے کہ مراد سعید کے الزامات بے بنیاد اور شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے لگائے گئے۔

نئے جج کی تعیناتی کے بعد اب اس مقدمے میں دوبارہ سے دلائل کا مرحلہ طے کیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter