وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر دنیا کی بے حسی افسوسناک ہے۔
لاہور، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر دنیا کی بے حسی ایک سنگین انسانی المیہ ہے۔
یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ غزہ پر صیہونی ریاست کی بربریت کو 1 سال مکمل ہو گیا ہے، 41 ہزار سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں۔
معصوم بچوں اور عورتوں سمیت پناہ گزین کیمپوں کے مکینوں کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صیہونی فورسز نے غزہ کے انفراسٹرکچر بشمول ہسپتالوں اور اسکولوں کو باقاعدہ طور پر نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی اب لبنان اور خطے کے دوسرے ممالک تک پھیل چکی ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے جنگی جرائم سے تاریخ کے سیاہ ترین باب تحریر کر رہا ہے، آج پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔