جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور انکی اہلیہ کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

latest urdu news

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے عمران خان کی 6 اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل زاہد بشیر عدالت میں پیش ہوئے،سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینئر کونسل لاہور میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں اور سلمان صفدر آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی 6 اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter