عمران خان اسرائیلی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں، شرجیل میمن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئےکام کر رہے ہیں۔

کراچی،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سیاست نہیں بلکہ صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئےکام کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ سابق وزیراعظم کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے روابط ملک دشمن قوتوں کی ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ قومی مفادات پر سمجھوتہ ہے، عمران خان چینی صدر کا دورہ سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا تھنک ٹینک تل ابیب میں بیٹھا ہوا ہے، تحریک انصاف کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، انٹرنیشنل لابنگ کیلئے تل ابیب میں پی ٹی آئی کے ہینڈلر متحرک ہیں، تحریک انصاف کی قیادت ملک دشمن ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ تحریک انصاف، پاکستان کی خودمختاری پرملک دشمن مفادات کو اہمیت دیتی ہے، پاکستانی نژاد صادق خان کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی توثیق عمران خان اسرائیل گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter