عالمی یوم پارلیمان: جمہوریت کی بقا اور شفافیت کے لیے پارلیمان کا کلیدی کردار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، دنیا بھر میں آج 30 جون کو عالمی یوم پارلیمان منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد یہ ہے کہ جمہوریت، عوامی نمائندگی اور قانون سازی کے عمل میں پارلیمان کے بنیادی کردار کو اجاگر کیا جائے اور اس ادارے کی اہمیت عوام کے سامنے پیش کی جائے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018ء میں اس دن کو باضابطہ طور پر منانے کی منظوری دی تھی، تاکہ تمام ممالک کے پارلیمانی ادارے اپنی کارکردگی، کامیابیوں اور درپیش چیلنجز پر سنجیدہ غور و فکر کریں۔

latest urdu news

رواں برس عالمی یوم پارلیمان کا موضوع ’’جمہوریت کے لیے مضبوط پارلیمان‘‘ رکھا گیا ہے، جو اس بات کو نمایاں کرتا ہے کہ ایک فعال، شفاف اور جوابدہ پارلیمان، جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے،دنیا کے مختلف ممالک بشمول پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز، آگاہی مہمات اور تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن کا مقصد پارلیمانی عمل میں عوامی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پارلیمان صرف قانون سازی کا فورم نہیں بلکہ یہ قومی مسائل کے حل، پالیسی سازی، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور حکومت کی نگرانی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، ایک فعال پارلیمان وہی ہوتی ہے جو اپنے عوام کی آواز بنے، ان کے مسائل سنے، اور ریاستی پالیسیوں میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنائے۔

یاد رہے کہ عالمی یوم پارلیمان پہلی مرتبہ 2018 میں منایا گیا تھا اور تب سے ہر سال دنیا بھر کے ممالک اس دن کو جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی اقدار کے فروغ کے لیے ایک موقع کے طور پر مناتے ہیں، یہ دن عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے درمیان پل کا کام کرتا ہے تاکہ پارلیمانی نظام کو زیادہ جوابدہ، کھلا اور شفاف بنایا جا سکے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter