سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ، یہ دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی،محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا اور یہ دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔

وزیر داخلہ سے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے اورہمیں چین کیساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں اور چین کی تیز رفتار ترقی سب کیلئے رول ماڈل ہے۔

اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے چینی بزنس مینوں کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی بعض ترامیم پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری و ساری رہے گا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter