ہفتہ, 26 اپریل , 2025

برے وقت میں چھوڑ کر جانے والوں کی اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، عمران خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی چھوڑ جانے والوں کیلئے پالیسی کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی واپسی کے لیے پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا تھا واضح کر دوں کہ جو لوگ برے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے ان کی اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، جن لوگوں پر فیملی اور بچوں سمیت تشدد کیا گیا، گھر توڑے گئے، بلیک میل کیا گیا ان کی تعداد بہت کم ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا تھا نام کسی کا نہیں لوں گا مجھے باخوبی علم ہے کہ برے وقت میں کون کون پارٹی چھوڑ کر گیا، اچھے وقتوں میں جو چارلیز بنے ہوئے تھے جب پارٹی پر برا وقت آیا تو ساتھ چھوڑ گئے، برے وقت میں چھوڑ کر جانے والوں کی اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

عمران خان کا یہ کہنا تھا جنہوں نے برے وقت میں تشدد برداشت کیا لیکن پارٹی نہیں چھوڑی وہ تسلی رکھیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشتگردوں سے کسی بھی قسم کی بات چیت کا امکان مسترد کردیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی اور نہ ہی بلوچستان میں نفرت پھیلانے والوں کو کوئی جگہ ملے گی۔

وزیراعظم پاکستان کا یہ کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان دن رات ملک دشمنوں کا پیچھا کررہے ہیں، بلوچستان میں ترقی کا پہیہ کسی صورت میں رکنے نہیں دیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter