جمعہ, 25 اپریل , 2025

باہر نکل کر چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی دھمکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی آفسر کو دھمکی دیدی۔

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھکمی دی گئی کہ باہر نکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا۔

latest urdu news

اڈیالا جیل میں سابق وزیراعظم پاکستان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے نیب تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دی گئی۔

وہ نیب کے تفتیشی افسرکے پاس گئے اور انگلی اٹھا کر بولے کہ تمہارے بنائے کیسز کے سبب میری زوجہ جیل میں ہے، باہر نکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رہا ہوتے ہی تم دونوں کو میں عدالت لے جاؤں گا۔

نیب تفتیشی افسر نے اس سے پہلے بھی 4 مرتبہ عمران خان کی دھمکیوں کا میڈیا کو بتایا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پارٹی کے اندر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، پارٹی کو کہتا ہوں علی امین گنڈاپور کو انڈر مائن نا کریں، میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں، میری پوری پارٹی سے درخواست ہے کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خا ن کا یہ کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف سازشیں کرنے والے بعد میں یہ نا کہیں کہ ہمیں پارٹی ٹکٹ نہیں ملا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter