ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے ، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات ہونیوالے 49ویں کامن کے پولیس افسران کی جانب سے ملاقات کی گئی ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعیناتی پر افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی فرنٹیئر کانسٹیبلری سمیت دیگر قانون نافذ کرنیو الے اداروں کےساتھ بر سر پیکار ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں حال ہی میں ایف سی کے 10 بہادر جوانوں کی جانب سے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی گئی ۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں ، ایف سی کے شہداء ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، قوم ان کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے، نوجوان افسران کسی بھی ادارے میں ایک نئی جان ڈال سکتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نوجوان افسران دیانتداری، نظم و ضبط اور اخلاقی طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، آپ کو اپنے کردار اور بہادری کیساتھ عوام کے سامنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مجموعی ساکھ کو بہتر بنانا ہو گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter