اسکول وین کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ایک اسکول وین کھائی میں گرنے سے دو بچیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں جبکہ دس بچے زخمی ہو گئے۔ دشوار گزار راستے کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، خفیہ اطلاعات پر دو دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے برکی کے نواحی علاقے میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter