260
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آج ہونیوالا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزراء اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں رواں ماہ اسلام آباد میں ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے سے متعلق بھی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
