ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔


پشاور ، مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنائے جانے کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے وضاحتی بیان میں ارباب خضرحیات نے کہا کہ پرویز خٹک نہ تو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہی ان کا پارٹی سے کوئی باضابطہ تعلق ہے، خٹک کی بطور مشیر داخلہ تعیناتی پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے مخصوص حالات میں کی گئی تھی۔

latest urdu news

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں قیادت کا واحد مرکز امیر مقام ہیں اور ان کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی، ارباب خضرحیات نے کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ قیادت کی تبدیلی سے متعلق گمراہ کن افواہوں پر توجہ نہ دیں اور پارٹی میں اتحاد کو برقرار رکھیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter