129
ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
ملک بھر میں آج سونے کے فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہو گئی ہے، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
10گرام سونے کے نرخ میں 857 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے تک پہنچ گیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونا 2498 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔