محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں موسم مزید گرم رہنے کی پیش گوئی کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں موسم مزید گرم رہنے کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کردی۔

latest urdu news

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ گرم رہے گا۔

جبکہ 9 اور 10 اکتوبر سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی حکم کے باوجود شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

شبلی فراز کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ، ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام عدالت میں پیش ہوئے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کو بھی فوری طور پر عدالت طلب کیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter