سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن ، 3 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق، مارے جانے والے دہشت گرد شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو سراہا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر ہونے والے حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا چکا ہے۔

آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دونوں کیسز سے اہم شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter