218
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے کل 28 ستمبر کو ایک اور سانحہ ماڈل ٹاون جیسا پروگرام بنا رکھا تھا ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں،خواتین پر شیلنگ کی گئی۔
بدترین مارشل لا ءمیں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی،راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کررہا تھا،لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے کامیاب احتجاج ریکارڈ کروایا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیغام دیا کہ وہ تیاری پکڑیں کیونکہ اگلے ہفتے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور ایک بار پھر پنجاب میں آ کر احتجاج کریں گے۔
