کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے217 رنز کا ہدف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے217 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سیزن 10 کے دوسرے میچ میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

latest urdu news

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے 88 رنز کی شراکت فراہم کی۔ سعود شکیل نے59 اور فن ایلن نے53 رنزکی اننگز کھیلیں۔

حسن نواز نے 41، کوشال مینڈس نے 35 اور رائیلی روسو نے 21 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، سفیان مقیم اور جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter