ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ضلع بھر میں الصبح صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے بابِ گجرات کے مقام پر جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اور سی ای او گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر صفائی کے حتمی پلان کو حتمی شکل دی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام ٹیمیں اپنے مقررہ مقامات پر ذمہ داری سے کام کریں اور صفائی کے عمل کو یقینی بنائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے شہر میں جاری صفائی مہم کی نگرانی کرتے ہوئے اے آر اے آر کمپنی کے عملے کو واضح ہدایات جاری کیں اور صفائی کے مقررہ اہداف پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے عملے کو مزید متحرک کیا۔
اسی طرح، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے لالہ موسیٰ اور جی ٹی روڈ کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ مینیجرز و سپروائزرز کے ساتھ دورہ کر کے فوری صفائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ صفائی کے بعد کی تصاویر رپورٹ میں شامل کی جائیں۔
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا رمضان سہولت بازار گجرات کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے بھی شہر کے مختلف وارڈز میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مینیجرز و سپروائزرز کو ہدایت دی کہ جہاں بھی کچرے کے ڈھیر موجود ہیں، وہاں فوری صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر گجرات نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع بھر میں صفائی کو اولین ترجیح دی جائے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ صفائی مہم کی مانیٹرنگ کے لیے افسران کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ مقررہ اہداف کو جلد مکمل کیا جا سکے۔