جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی جانب سے بین الاقوامی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نیشنل میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے بین الاقوامی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ کی منظوری دی ہے، جس سے کرایوں میں نمایاں کمی کی راہ ہموار ہوگئی۔

latest urdu news

پی آئی اے کے مقامی چیپٹر کے ذرائع کے مطابق یہ چھوٹ پاکستانی حکومت کی درخواست پر دی گئی تھی اور اس کے نتیجے میں مسافروں کی خاطر خواہ بچت ہو سکتی ہے۔

امریکہ جانیوالے مسافروں کو 350,000 روپے تک کی بچت ہونے کا امکان ہے، جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ٹکٹ کی قیمتوں میں 105,000 روپے تک کی کمی ہوگی۔

یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرق بعید کے لیے سفر کرنیوالوں کو ٹکٹ پر 210,000 روپے تک کی بچت ہو سکتی ہے، یاد رہے کہ پی آئی اے آئندہ مہینے پیرس کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کرے گی۔

فرانس میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے جنوری 2025 میں آپریشنل ہونے والی پروازوں کی تیاریوں سے متعلق پی آئی اے کے مارکیٹنگ کے نمائندے سے ملاقات کی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter